Oct 09, 2021 03:34 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi, NAB Amendment Ordinance issued in the dark of night, Murtaza Wahab
کراچی، نیب ترمیمی آرڈیننس رات کی تاریکی میں جاری ہوا، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں سندھ میں گیس کا بحران وفاقی حکومت کی ناکامی ہے
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس بدنیتی ہے، رات کی تاریکی میں جاری ہونے والے نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ صرف حکومت کو ہے، نیب آرڈیننس سے حکومت نے اپنے وزراء کو تحفظ دیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن میں فیملی پارک کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں آسمان پر لے گئے، گیس کا فقدان پورے سندھ میں ہے، گیس کو وفاق کنٹرول کرتا ہے، حکومت دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن کرتی کچھ نہیں، کاش حکومت نے گندم اور پیٹرول کو سستا کرنے کے لیے آرڈیننس جاری کیا ہوتا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 60 کروڑ روپے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں گے، سندھ حکومت نے ساتوں اضلاع کی ترقی کے لیے پیسے مختص کیئے ہیں، عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عوام کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں کہا تھا کہ مردم شماری کے بغیر بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن کہے گا تو ہم فروری مارچ تک بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔