Oct 09, 2021 03:47 pm
views : 375
Location : Domestic Place
Lahore- Sohaib Maqsood ruled out of Pakistan T20 World Cup squad
کراچی، صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئے، میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیدیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صہیب مقصود کمرکی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے، صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کی شمولیت کا امکان ہے۔صہیب مقصودنیشنل ٹی ٹوئنٹی کےدوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔