Oct 10, 2021 10:12 pm
views : 262
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan's COVID-19 positivity rate drops below 2%
کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 19افراد جاں بحق
ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر 1 ہزار سے نیچے آگئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 1 فیصد پر پہنچ گئی۔
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران کرونا وائرس کے 19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے
مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 106 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں
کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 955 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 87 ہزار 308 ہوگئی۔
این
سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے40 ہزار 584
ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 98 لاکھ 67 ہزار 632 کووڈ 19 ٹیسٹ
ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں
کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں
میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 540 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
ملک میں اب
تک 6 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 740 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 27
لاکھ 23 ہزار 61 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔