Oct 11, 2021 06:09 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,004 coronavirus cases, 28 deaths in 24 hours
کراچی، عالمی کورونا وائرس کے وار میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وباء نے مزید اٹھائیس جانیں لے لیں جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار چار نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 197، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 859، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 974، بلوچستان میں 33 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 350، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 153 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 11 ہزار 21 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 389 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 562 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 473 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔