Oct 11, 2021 06:09 pm
views : 278
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistan decides to take European MPs into confidence
لاہور،
جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے پاکستان نے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو
اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، گورنر پنجاب کہتے ہیں بھارت کے اپنے جھوٹ
کو سچ ثابت کر نے کے عزائم کو یورپ میں بھی ناکام بنایا جائے گا
پاکستان
نے جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع یورپی ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے
کا فیصلہ کیا ہے، یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیو نے گورنر پنجاب
چوہدری محمد سرور کو دورہ یورپ کی دعوت دی ہے اور گورنر پنجاب نائب صدر
یورپی پارلیمنٹ کی دعوت پر دس روزہ دورے کیلئے یورپ روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم
عمران خان نے گورنر پنجاب کو جی ایس پی پلس کے معاملے پر اہم ٹاسک سونپا
ہے اور اس حوالے سے چوہدری محمد سرور یورپی یونین کےنائب صدر، مانیٹرنگ
کمیشن اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد
سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ابتک جی ایس پلس اسٹیٹس کی وجہ سے 24 ارب
ڈالرز کا فائدہ ہوچکا ہے، پاکستان دشمنوں قوتوں کے عزائم کو ناکا م بنایا
جائے گا، جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کا معاملہ حل ہوجائے گا، افغانستان
اور خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار بارے بھی یورپی اراکین کو حقائق
بتائے جائیں گے۔