Oct 11, 2021 06:11 pm
views : 274
Location : Domestic Place
Educational institutions resume classes with 100pc attendance
اسلام آباد، ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے،اب تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی
ملک بھر میں سو فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے۔کورونا وائرس میں کمی کے بعد این سی او سی نے تعلیمی ادارے کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے ریگولر بنیادوں پر کھول دئیے گئے ہیں۔ اب تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی سو فیصد تعداد حاضر ہو سکے گی، اسکولوں میں کلاسز ہفتے کی ساتوں دن ہوا کریں گی۔
سندھ بھر میں بھی طالبعلموں سمیت اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کی سو فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، تعلیمی اداروں میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے طالبعلموں کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 31 اکتوبر تک 12 اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں، 31 اکتوبر تک 21 اور اس سے زائد عمر کے کسی طلباء کی ویکسین نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔