Oct 11, 2021 06:12 pm
views : 289
Location : Domestic Place
Islamabad- Home Minister has announced to tighten the noose against dollar hoarders
اسلام آباد، وزیرداخلہ کا ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا اعلان، شیخ رشید احمد کہتے ہیں ڈالر اگر غیر قانونی طریقہ سے افغانستان بھیجا گیا تو اس پر کسٹمز کو تحقیقات کرنی چاہئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نہیں چھیڑیں گے، پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے، سول ملٹری تعلقات کے حوالہ سے کوئی مسئلہ نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 27 ہزار این جی اوز میں سے 91 فارن فنڈنگ میں ملوث ہیں، ان این جی اوز کی فنڈنگ کے معاملات بھی دیکھ رہے ہیں، این سی اوسی کو بدنام کرنےکےلیے جعلی انداراج کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے کو جعلی ویکسینیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، دو پاسپورٹ کے حامل افراد 30 اکتوبر تک ایک پاسپورٹ سرنڈر کرسکتے ہیں، دو دو شناختی کارڈ کی جرمانہ فیس 10 ہزار سے کم ہو کر 5 ہزار کردی ہے، حکومت کو سمری بھیج رہے ہیں کہ جن بارڈر پر ایف آئی اے اور کسٹم نہیں وہاں تعیناتی کی جائے اور سہولت دی جائے۔