Oct 11, 2021 06:11 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Islamabad- Taliban best bet to get rid of ISIS, US has to pull it together and take the lead, says PM Imran
اسلام آباد، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے، وزیراعظم کہتے ہیں افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے، داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے، طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کیلئے اہم تجارتی گزر گاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کے راستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے، افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئی تو اثرات دور تک جائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت افغانستان میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات چیت کرنی چاہیئے، افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے، امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا، افغانستان کو تنہا کرنے سے افراتفری اور انسانی بحران پیدا ہوگا۔