ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی، مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ باسٹھ فیصد ریکارڈ
ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے باعث مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 476 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 689
افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.62
فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 18
اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی
تعداد 28 ہزار 152 تک پہنچ گئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی
تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب تک 6 کروڑ 44 لاکھ 63 ہزار 928 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز
جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار 139 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا
چکی ہیں