Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 12, 2021 07:00 pm views : 274

Islamabad- Five Balochistan cabinet members, irked with CM Jam Kamal, decide to resign
  • Urdu

بلوچستان کا سیاسی بھونچال: گورنر ظہور آغا کے وفاقی دارالحکومت میں ڈیرے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اسمبلی کے 14 اراکین نے سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔
ناراض اراکین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی کے چودہ اراکین نے دستخط کیے ہیں، ناراض اراکین کا کہنا ہے جام کمال کو عزت سے مستعفی ہونے کی پیش کش کی مگر وہ مقابلے پر اتر آئے، ان سے کہا گیا کہ اپنے اقتدار کے لیے بی اے پی کو خراب نہ کریں۔
تحریک عدم اعتماد پر جن اراکین نے دستخط کیے ہیں ان میں میر محمد جمالی، عبدالرحمان کھیتران، عبدالقدوس بزنجو، اسداللہ بلوچ، نصیب اللہ مری، ظہور بلیدی، سکندر عمرانی، لیلیٰ ترین، اکبر آسکانی، محمدخان لہڑی، ماہ جبین شیران، بشر ارند، صالح بھوتانی، اور مستورہ بی بی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے کیس کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کو تین ہفتے میں ترامیم یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، حکم نامے کے مطابق بروقت ترمیم کر کے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے مقرر ہوگا۔
اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر چیف سیکریٹری بلوچستان ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔
بلوچستان کی سیاست میں نیا موڑ، وزیراعلی کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم سے مشاورت کے لئے گورنر بلوچستان ظہور آغا اچانک اسلام آباد پہنچ گئے۔
گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی اعلی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ گورنر وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعلی بلوچستان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
ادھر بلوچستان کے ناراض ارکان نے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ 14 ارکان کے دستخط ہیں۔ نمبر گیم کے مطابق 65 رکنی ایوان میں ناراض اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 39 ہوگئی۔ وزیراعلیٰ کو 26 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved