پاکستان میں کورونا وبا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز کی یومیہ شرح کم ترین سطح پر آگئی
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید21 افراد انتقال
کرگئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار 578 ٹیسٹ کیے
گئے جن میں سے 1021 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید21 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت
کیسز کی شرح 2.34 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 2257 مریضوں کی حالت
تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے
تشویشناک کیسزکی تعداد2ہزار257 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے
والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 669 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز
کی تعداد چار لاکھ 63 ہزار 703 ، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 720
،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 194 اور بلوچستان میں33 ہزار 092 ہے
جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار 764 ، گلگت بلتستان
میں 10 ہزار 359، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 360 کیسز سامنے آچکے ہیں۔