Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 15, 2021 06:37 pm views : 261

Islamabad- Pakistan claims Indian forces killed 10 'innocent' Kashmiris last week
  • Urdu

پی آئی اے کو دھمکیاں؛ پاکستان کا معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پی آئی اے کو دھمکیوں کا معالہ میں پاکستان کے افغانستان میں سفیر افغان حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔
اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ کابل میں پی آئی اے آپریشن کی معطلی کے حوالے سے پی آئی اے نے وضاحت جاری کی ہے، قومی ایئرلائن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پروازیں چلائیں، تاہم اب پی آئی اے کی پروازیں معطل کردی گئی ہیں، افغانستان میں پاکستان کے سفیر اعلی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی عسکری وسویلن حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں، ایران پاکستان کا پرامن ہمسایہ ملک ہے، افغانستان سمیت اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی، تاہم سعودی عرب کے حوالے سے ایران سے کوئی بات نہیں ہوئی، سعودی عرب اور ایران کے مابین مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ہونے چاہئیے، کسی بھی دوسرے ملک کی وجہ سے کسی ملک سے تعلقات متاثر نہیں ہوتے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت اور امن کا قیام سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مذاکرات کے ذریعے ہی افغانستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ایک ہفتے میں جعلی مقابلوں میں 10 کشمیریوں کو بے دردری سے قتل کیا گیا، 1400 سے ذائد کشمیریوں پر جعلی مقدمے قائم کئے، بھارت کے نہتے کشمیریوں کے خلاف جارحانہ اقدامات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، بھارت کو علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ بننے سے روکا جائے، پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کے خلاف ظلم کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved