محسن انسانیت نبی آخرالزمان ﷺ کی آمد کا جشن،عید میلاد النبی ﷺ منانے میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے
محسن انسانیت نبی آخرالزمان ﷺ کی آمد کے جشن میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں نبی آخر الزمان ﷺ کی آمد کی خوشی میں ننھے بچوں کیلئے جلوس نکالا گیا۔
لیاری
کے علاقے محمد عثمان بروہی روڈ کی جامع نور مسجد سے یہ مدنی جلوس نکالا
گیا، ننھے بچوں میں میں عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمع روشن کرنے کی غرض سے گزشتہ
کئی دہائیوں سے یہ جلوس نکالا جاتا ہے ، جس کا بچے بے صبری سے انتظار کرتے
ہیں
جلوس لیا ری کے گلی محلوں سے ہوتا ہے جامع نور مسجد پر ہی اختتام
پذیر ہوا، ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے جلوس میں شرک کمسن بچے سرکار کی آمد
مرحبا کی نعرے لگاتے نظر آئے۔
محمد شکیل قادری تمام عرب و عجم میں نبی
آخر الزمان ﷺ کی آمد کا جشن منایا جاتا ہے کیوںکہ آپ ﷺ مقصود کائنات ہیں،
اور خود کو عاشقان رسول ﷺ میں شامل کرتے ہیں،بالخصوص یہاں کے بچے ربیع
النور کا چاند نکلتے ہیں ہی بے تاب ہوجاتے ہیں اور بار بار پوچھتے ہیں کہ
جلوس کب نکلے گا۔
محمد شاکر قادری کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی محبت ہمارا ایمان ہے،آج کا جلوس ہمارا سرور کائنات ﷺ سے اظہار محبت ہے۔
شبیر
احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے ساتھ بھرپور
تعاون کرتے ہیں، سرکار ﷺ کی آمد کا جشن منا کرہمیں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔