پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت میں کمی
پاکستان
میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز
کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے
مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 591 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 18
افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 737 مریض
شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان
بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 377 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ
اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 536 ہو چکی ہے۔
ملک
بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا
وائرس کے 23 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 614 مریضوں کی
حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 16 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے
شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید
43 ہزار 522 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58
کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
7 لاکھ 25 ہزار 175 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 10
کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3
کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 890 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔