Oct 24, 2021 12:00 am
views : 253
Location : Upper Kohistan
Upper Kohistan- Chinese company decides to resume work on Dasu hydropower project
داسو ڈیم کا تعمیراتی کام ایک بار پھر سے 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوگا
اپرکوہستان
کے داسو ڈیم کا تعمیراتی کام ایک بار پھر سے 25 اکتوبر سے شروع ہونے جارہا
ہے، اس حوالے سے داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی غضوبہ نے
اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے
مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان عارف
خان یوسفزئی نے بتایا کہ سانحہ داسو میں مرنے والے چینی انجینئر کے
لواحقین کو 1.2 ملین اور زخمیوں کو 1.4 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا، جب کہ
کمپنی کو بھی ہلڈنگ کے عوض لاکھوں ڈالر ادا کئے گئے ہیں، جس کے بعد اب سخت
سکیورٹی انتظامات میں ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں
برس 14 جولائی کو اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی
بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 39
افراد زخمی ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 9 چائنیز اور 2 مقامی مزدور بھی
شامل تھے، حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا جس کے بعد سے ڈیم پر کام بند تھا۔
داسو ڈیم کا کام تین ماہ گیارہ دن بند رہا۔