حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساڑھے تین سو کارکنان رہا کردیے
وفاقی
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی
فتح پر کہا ہے کہ میرا اختیار نہیں ورنہ آج ملک میں چھٹی کا اعلان کر دیتا۔
اسلام
آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے
درمیان مقابلہ کرکٹ میچ نہیں بلکہ یہ کرکٹ پلس تھا، میرا ورلڈ کپ کل ہی ہو
گیا ہے اور پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ مجھے عام تعطیل کے اعلان کا
اختیار نہیں ورنہ آج کا دن ملک بھر میں عام چھٹی کا اعلان کردیتا۔
شیخ
رشید پاک بھارت میچ براہ راست اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے دبئی گئے تھے
تاہم لاہور میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث انہیں میچ دیکھے بغیر ہی
واپس آنا پڑا۔
اس حوالے سے گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں اپنی جیب سے ٹکٹ لے کر گیا تھا ، شیخ کا ٹکٹ ضائع ہوگیا، یہ معمولی بات نہیں ہے۔
شیخ
رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد
رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کا سربراہی کررہاہوں، کالعدم جماعت کے
مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معاملہ چل رہاہے، ابھی بھی
مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی ،اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔
وفاقی
وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑانہیں چاہتے، سعدرضوی کے
رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لےکرجائیں گے، ملک میں مریم
نوازسمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں
معاون پایا، پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، جو وعدے کالعدم تنظیم
سے کئے اس پر پہرہ دیں گے۔