کرکٹ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح، دنیا بھر میں پاکستانیوں کا جشن
آئی سی
سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست
دے کر تاریخی فتح حاصل کی اور ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف مسلسل شکست کی
روایت کو توڑ دیا۔
اس
فتح نے نہ صرف پاکستان میں رہنے والے افراد بلکہ بیرونِ ملک مقیم
پاکستانیوں کو بھی خوشی کے اظہار کا موقع فراہم کیا جس کا انہوں نے بھرپور
فائدہ اٹھایا۔
وزیراعظم
عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل
کی ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ریاض میں وزیراعظم عمران خان نےسمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایہ ممالک کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
عمران
خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن
ممکن ہو سکتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق
خودارادیت دے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھارتی ٹیم کو فنٹاسٹک ٹی پلانے کا مشورہ دے دیا۔
آئی
سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت پر سب ہی
اپنی خوشی کا اظہار اپنے اپنے انداز میں کر رہے ہیں ۔ ایسے میں وفاقی
وزیر اسد عمر نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو مار
گرانےکے واقعے کی یاد تازہ کر دی۔