مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کے چوہتر سال مکمل ہونے پر آج وادی بھر میں یوم سیاہ ، وزیر اعظم عمران خان
آج دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔
جموں
و کشمیر میں عوامی بغاوت سے خائف مہاراجہ کی ایماء پر ریاستی عوام کے حق
خودارادیت کو پامال کرتے ہوئے 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں
سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتاریں اور ریاست کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا۔ کشمیری
عوام ہرسال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔کشمیری عوام نے بھارتی
قبضے کو مسترد کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کے نئے دور کی بنیاد رکھی جبکہ حق
خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی تاریخ
کرڈالی۔آج یوم سیاہ کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر
بھارتی قبضے کے خلاف جلسے اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ صدر مملکت
عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و
حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت غیرقانونی
قبضے سے کشمیریوں کے جذبہ حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتا۔صدر مملکت نے اپنے
پیغام میں کہا کہ بھارت نے آج سے 74 سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم
کیا، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،
پاکستان ان غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے
اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کرکے
خوفناک جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے
کے حل کے لیے اپنی قرارداوں پر عمل کروائے۔