Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 28, 2021 07:07 pm views : 225

Muridke- TLP protesters continue march to Gujranwala City
  • Urdu

تحریک لبیک کا دھرنا روکنے کیلئے حکومتی انتظامات

ٹی ایل پی مارچ سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی مری روڈ دوسرے روز بھی سیل ہے، ملحقہ شاہراہیں رابطہ بازار کنٹینرز لگا کر سیل کیے گے، میٹروبس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، جس سے معمولات زبدگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے دھرنے روکنے کے لیے راولپنڈی میں کیے گئے پیشگی انتظامات نے نظام زندگی درہم برہم کررکھا ہے، مری روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، جب کہ اسی روڈ پر قائم تعلیمی ادارے، دفاتر، بینک اور تجارتی مراکز بھی مکمل طور پر بند ہیں، ملحقہ علاقوں کے رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں، میٹرو بس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری پیدل چلنے پر مجبور ہیں، سرکاری اسپتالوں کو جانے والے راستے بھی سیل ہیں جس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے نے بھی مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ دھرنے کے پیش نظر متعدد ٹرینیں منسوخ کردی ہیں،لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین آپریشن درہم برہم ہوگیا ہے، لاہور سے راولپنڈی کے درمیان جانے والی تمام ریل کار ٹرینوں اور گرین لائن ٹرین کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے،لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کرکے اسے لاہور سے براستہ گجرات کی بجائے لاہور سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلایا گیا اور اسی روٹ سے ہی اس ٹرین کو واپس لایا گیا ہے، لاہور سے راولپنڈی جانے والی 3 ٹرینوں عوام ایکسپریس ٹرین الصبح چلنے والی سبک خرم ریل کار اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو کئی گھنٹوں کی تاخیر سے راولپنڈی کےلئے روانہ ہوئی، لاہور،راولپنڈی اور پشاور سیکشن پر ٹرین آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے کو ایک روز میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور کمانڈوز کو اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کرکے ٹرینوں کے اندر بھی کمانڈوز کو گشت کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ٹرین ڈرائیوروں کو بھی تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  ڈی آئی جی ریلوے پولیس وقار عباسی نے لاہور،راولپنڈی،پشاور،جہلم،لالہ موسی،گجرات اوروزیر آباد ریلوے سٹیشنوں اور پلیٹ فارموں پر کمانڈوز کو گشت اور الرٹ رہنے کی ہدایات کی گی ہیں۔


Recent News

shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved