قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، ریاستی رٹ کو ہر حال میں قائم کرنے کا فیصلہ، وزیر داخلہ شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لیبک (پاکستان) کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری مذاکرات کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ معاملات افہام و تفہیم سے طے پائیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت پنجاب میں پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر قائم ہے لیکن ٹی ایل پی نے تاحال سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بحال کیا اور نہ ہی جی ٹی روڈ چھوڑ کر مرکز واپس گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان آئند چند روز میں قوم سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعظم کا بیانیہ دراصل پوری قوم کا بیانیہ ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیے تھے۔