سپریم کورٹ کا ایک ماہ میں کراچی میں عمارت تجوری ہائٹس گرانے کا حکم، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر تعمیر تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دے دیا۔
کراچی
سپریم کورٹ رجسٹری میں ریلوے اراضی پر عمارت تجوری ہائٹس کی تعمیر کے کیس
کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں تجوری ہائٹس کا اسٹرکچر گرانے کا
عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل رضا ربانی نے کہا کہ الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے، میرے موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں۔
سپریم
کورٹ نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو
ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی اور ہدایت کی کہ الاٹیز کو
تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے احکامات پر
عملدرآمد کرتے ہوئے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں نے عمارت خالی کرنا شروع کردی
ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو تاحال فلیٹس کی رقم
واپس نہیں کی جاسکی ہے۔