Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 01, 2021 08:25 pm views : 255

Dera Ghazi Khan-The time has not yet come for a no-confidence motion against Prime Minister Imran Khan, Shahbaz Sharif
  • Urdu

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا وقت ابھی نہیں آیا،شہباز شریف

ریاست مدینہ کا نام لینے والوں نے معیشت کا برا حال کر دیا۔ قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سنجیدہ شعبہ ہے، سنجیدگی سے کام کرنا ہوتا ہے، حکومت نے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے میں کسر نہیں چھوڑی، گندم، ایل این جی، مالم جبہ اسکینڈل سے بچنے کیلئے آرڈیننس لایا گیا، نواز شریف کا علاج جاری ہے، آج بھی ان کا طبی معائنہ ہے، مشکل وقت میں ن لیگ کی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی رہی، ہم نے کالعدم جماعت کے دھرنوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب تھا، جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ن لیگ کے دور میں ترقیاتی کام ہوئے، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کےساتھ اتحاد تھا، عوام کی خدمت کی، ڈی جی خان میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی بڑا چیلنج تھا، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ جنوبی پنجاب سے شروع کیا تھا، ہماری حکومت ہوتی تو عوام کو صاف پانی مل رہا ہوتا۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کی، ڈی جی خان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا گیا، تونسہ میں دانش اسکول ابھی تک مکمل نہیں ہوا، ڈی جی خان میں اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا، اینٹوں کے بھٹوں سے بچوں کی جبری مشقت ختم کرائی، آج پھر اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے، بہاولپور میں جدید اسپتال اور رحیم یار خان میں یونیورسٹی بنائی، ہم نے ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائیں، ن لیگ نے بہاولپور میں سولر انرجی منصوبہ شروع کیا۔

Recent News

Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved