Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 02, 2021 07:47 pm views : 234

Islamabad-There were 860 arrested TLP workers from all over Punjab
  • Urdu

فیصلوں پر عملدرآمد: پنجاب بھر سے کالعدم ٹی ایل پی کے گرفتار 860 کارکن رہا

رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے 50 کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔ کارکنوں کو حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ کے تحت رہا کیا گیا۔ گرفتار کارکنوں کو رات 2 بجے رہا کر دیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے، ان کو رہا کر دیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔ادھر کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کے اثرات ابھی باقی ہیں۔ گجرات میں دریائے چناب کا پل بدستور بند ہے جبکہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال نہ ہوسکی۔ انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔ دریائے جہلم پر تینوں پل کھول دیئے گئے۔ تعلیمی ادارے، پٹرول پمپس اور ریسٹورنٹس اوپن ہیں۔دوسری جانب لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگیا۔ راولپنڈی سیکشن پر ٹرین آپریشن پانچ روز سے کالعدم جماعت کے دھرنے کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکشن بند ہونے سے ریلوے کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا مالی خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ جن افراد نے ریزرویشن کروائی تھیں، انہیں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔خیال رہے علما کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت کے کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی لانگ مارچ ختم کر دے گی جبکہ آئندہ لانگ مارچ یا دھرنا نہیں دیا جائے گا۔مذاکرات میں یہ بھی طے پایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما سعد رضوی کی رہائی سے متعلق فیصلہ عدالتیں کریں گی، اس معاملے میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، کارکنوں کی رہائی قانونی طریقہ کار کے تحت ہوگی۔معاہدے میں اتفاق کیا گیا کہ کالعدم ٹی ایل پی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن آئندہ پر امن رہیں گے۔

Recent News

Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved