وزیراعظم نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
وفاقی
وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی تاریخ
کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں
فواد چودہری نے بتایا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح
ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر
حد تک جائیں گے۔اس ریلیف پیکج کا مقصد عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی
زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے،یہ پیکج عوام کے لئےسنگ میل ثابت ہو
گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان
قوم سے خطاب میں ملک کی معاشی صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ریلیف
پیکج ملک کی ترپن فیصدآبادی کو فائدہ ہوگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں خطےسےکم مہنگائی ہے ، پاکستان میں تیل دنیا میں سب سےزیادہ
سستاہے، دنیاکی نسبت سب سےکم قیمتیں پاکستان میں ہوناہماری کامیابی ہے۔