راولا کوٹ: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
ڈپٹی
کمشنر پلندری کے مطابق راولاکوٹ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری ، حادثے
میں 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر
امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں
کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ اس وقت تحصیل اسپتال
بلوچ میں 18 افراد کی لاشیں موجود ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے،
جس کے باعث خدشہ ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔حادثے
کے 8 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز انہیں
طبی امداد دے رہے ہیں۔پولیس کے مطابق بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ
سے راولپنڈی جارہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔وزیراعظم
آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے بلوچ ٹریفک حادثےپر اظہار افسوس کرتے ہوئے
کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کردل دکھی ہے۔