کورونا کی چوتھی لہر مزید 19 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں 580 نئے مریض
وفاقی
وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب کی 52 فیصد آبادی کو کم از کم کورونا
ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے، پاکستان بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری
ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے
ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ویکیسینشین کا عمل جاری ہے،
سندھ میں 40 فیصد آبادی نے کورونا ویکسین لگوائی۔سربراہ این سی او سی کا
مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، بلوچستان میں 17 فیصد،
گلگت بلتستان میں 59 فیصد، اسلام آباد میں 87 فیصد جبکہ آزاد کشمیر میں
54 فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح
48 فیصد ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، خیبر پختونخوا
میں ایک لاکھ 78 ہزار 319، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10
ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار
489 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد
کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے،
اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں
کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق
ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پنجاب میں
12 ہزار 936، سندھ میں 7 ہزار 579، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 757، اسلام
آباد میں 941، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں
741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔