ملک بھر میں ڈینگی کے وار، پنجاب میں مجموعی اموات کی تعداد 59 ہوگئی
پنجاب
بھر سے ایک دن میں ڈینگی کے مزید 526 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں ڈینگی کے
مجموعی مریضوں کی تعداد 12 ہزار 424 ہے جبکہ پنجاب بھر سے 16 ہزار 960 کیس
رپورٹ ہو چکے، صوبہ بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 59 ہوگئی، لاہور میں
مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں
اضافہ، مزید 52 مریض رپورٹ ہوئے، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، اسلام
آباد میں 3 ہزار 985 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بھی
کیسز میں اضافہ، مزید 180 مریض سامنے آئے۔ صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی
تعداد 7 ہزار 660 ہوگئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات ہوچکیں۔