وزیراعظم
ہمارے نبی کریم کی اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے،ہماری
نبی نے اپنے کردار سے صادق و امین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا۔
تفصیلات
کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجانتھن
ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نبی کریم
کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبی نے اپنے
کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند
کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم
عمران خان نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ نبی کریم
پوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول
پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔