شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی عمران خان پانچ سال پورے کریں گے
وفاقی
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے،
کوئی خطرے کی بات نہیں ہے ، عمران خان 5سال پورے کریں گے۔
تفصیلات
کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے ، اس موقع پر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے،
اللہ کے فضل سے عمران خان 5سال پورے کریں گے۔
وزیرداخلہ
کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے ، سپریم کورٹ سب سے
بڑا ادارہ ہے ، مجھے کنفرم نہیں ہے کہ وزیراعظم آرہےہیں یا نہیں، اگر
وزیراعظم آرہے ہیں تو وہ سپریم کورٹ کی بات سنیں گے۔
انھوں
نے کہا کوئی گیم شروع نہیں ہورہی گیم صرف عمران خان ہے، سپریم کورٹ
کےفیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر بیان دے سکتے ہیں، میں احتیاط کےطورپرآیاہوں
پتانہیں وزیراعظم آرہےہیں یانہیں۔
شیخ
رشید کا کہنا تھا کہ میں اٹارنی جنرل ہوں اور نہ ہی قانونی ماہر ، فارن
منسٹراورانفارمیشن منسٹربہتررائےدےسکتےہیں ، سارے مسائل کی ذمہ داروزارت
داخلہ نہیں ہے، اگروزیراعظم آئے توان کے ساتھ اندر جاؤں گا۔