کراچی کے علاقے صدر میں کوآپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی
کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب ایک مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔
فائر
بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ریگل چوک کے قریب کوآپریٹو مارکیٹ کی ایک دکان
میں لگی جو تیزی سے پھیل گئی اور متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
سٹی
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فائر بریگیڈ سینٹر کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی مختلف
فائر سینٹرز سے 4 گاڑیاں اور فائر فائٹر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے
ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے کو خالی کروالیا گیا ہے کوآپریٹو مارکیٹ آنے جانے والی گلیوں اور سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے جو بوہری بازار کے واقعے سے بھی بڑا معلوم ہورہا ہے۔
ایک
اور دکاندار حنیف میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا کروڑوں روپے کا مال جل گیا ہے
ہم سڑکوں پر آگئے ہیں ، ہم کسے واقعے کا ذمہ دار قرار دیں۔
اقبال نامی شخص کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔