Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 15, 2021 03:10 pm views : 234

Islamabad - The European Union has made GSP Plus status for Pakistan conditional on human rights
  • Urdu

یورپی یونین نے پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس انسانی حقوق سے مشروط کردیا

یورپی یونین نے پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس انسانی حقوق سے مشروط کردیا
میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں یورپی پارلیمان کی نائب صدر نے ان مشکلات پر بھی روشنی ڈالی جن کا فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کی صورت میں پاکستان کو سامنا ہو سکتا تھا، انھوں نے کہا کہ یورپ میں اسلام فوبیا سے متعلق محض مبالغہ آرائی کی گئی۔ ہیدی ہوتالا جی ایس پی ریگولیشنز کی نمائندہ بھی ہیں اور اس حوالے سے مختلف سیاسی گروپوں اور درخواست گزار ممالک کے ساتھ بات چیت کر چکی ہیں،انزوں نے مزید بتایا کہ یورپی پارلیمان کی مذکورہ دو قراردادیں پاکستانی حکومت کے لیے ایک ’عندیہ‘ تھا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ جی ایس پی پلس سہولت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مزید عمل درآمد کے بغیر ملتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم قوانین پر مزید تیزی سے عمل درآمد دیکھنا چاہتے ہیں، خاص طور پر گھریلو و جنسی تشدد، خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین پر جلد عمل درآمد ہونا چاہیے،یورپی پارلیمان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کے لیے گزشتہ چھ ماہ کے دوران دو قراردادیں منظور کیں،جو واپس نہ لینے کی صورت میں 2023ء میں ختم ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے جہاں رواں سال کی پہلی ششماہی میں تین ارب یورو سے زائد مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں، پاکستان نے 2014 ء میں جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کیا تھا جو دو سال میں ختم ہو رہا ہے۔ہیدی ہوتالہ نے مذکورہ قراردادوں کے پس منظر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ 27 ممالک کا بلاک 2024-33ء کی مدت کے لیے ایک نئی تجویز زیرغور لایا ہے،پاکستانی توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال اور شہری حقوق کے تحفظ یورپی پارلیمان کی ان قراردادوں کا محرک بنا، اقوام متحدہ کے 27 کنونشن پاکستانی حکومت کو اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے کا پابند بناتے ہیں۔

Recent News

COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved