پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح کم ترین سطح پر آگئی
پاکستان میں کوروناکیسزکی شرح چوتھے روز بھی ایک فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی اور صرف 6 اموات اور216 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار618 ہوگئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 216 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 0.64 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 101 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 092 تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈنگی بخار کی طرز کا نیا بخار تیزی سے پھیل رہا ہے، مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈینگی بخار کی علامات سردرد اور تیز بخار کی شکایات کے ساتھ آنے والے مریضوں میں بڑوں سمیت بچے بھی شامل ہیں جو اس وائرل بخار کا شکار ہورہے ہیں۔
متاثرہ مریضوں کے مچھروں سے ہونے والے ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا سمیت دیگر امراض کی تشخیص کے لئے ہونے والے مختلف ٹیسٹ کئے جاتے ہیں جن کے نتائج منفی آتے ہیں۔