Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 18, 2021 05:08 pm views : 227

Lahore - Due to smog in Punjab, 50% of employees in offices have been ordered to work from home
  • Urdu

پنجاب میں اسموگ کے باعث دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کا حکم ہائیکورٹ نے اسکول بند کرنے کی سفارشات منظور نہیں کی

عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہیں کہ حکومت فوری نوٹی فکیشن جاری کرے۔ ہائیکورٹ نے زیادہ ائیر کوالٹی انڈکس والے علاقے میں اسکول بند کرنے کی جوڈیشل کمیشن کی سفارش سے اتفاق نہیں کیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل کمیشن کے فوکل پرسن نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اور اور پٹواری صاحبان فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کی فوری اطلاع متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے دو ہزار ایک سو 90 کیسز سامنے آئےجن میں سے 98 افراد کو جرمانہ کیا گیا ۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں 4 سو ائیر کوالٹی ہے وہاں فوری اسکولوں کو بند کروایا جائے اور آن لائن کلاسز کروائی جائیں جبکہ 500 ائیر کوالٹی انڈکس والے علاقوں میں فوری طور پر فیکٹریوں کو بند کروایا جائے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 4 ہزار سات سو سے زائد اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی گئی اور ماحول کو آلودہ کرنے والے بھٹوں کو 3 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے جبکہ آلودگی پیدا کرنے والے دو سو 74 اینٹوں کو سیل کردیا گیا ۔ بھٹہ مالکان کے خلاف سات سو 97 مقدمات درج کروائے گئے اور 22 بھٹہ مالکان کو فوری گرفتار کروایا گیا ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پنجاب بھر میں 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی ۔ دھواں چھوڑنے والی 8 ہزار 3 سو سے زائد گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کو 46 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے اور دو ہزار 1 سو 83 فیکٹریوں کی انسپکشن کی گئی ۔آلودگی کم پیدا کرنے والے آلات نصب نہ کرنے والے 197 مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 245 فیکٹریوں کو مکمل سیل کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا فیصلہ بھی دیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو (ورک فرام ہوم) گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دیدیا۔

Recent News

COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved