بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو20نومبرکوپاکستان کا دورہ کریں گے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئےمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔