لاہور میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی
پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئرکوالٹی
انڈیکس پانچ سوایک تک پہنچ گیا ہے، مختلف مقامات پراسموگ چھائی ہوئی ہے۔
اسموگ کے تدارک اور ماحول کو صاف بنانے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ایڈیشنل
سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب رانا علی ارشد نے سموگ کے کنٹرول کیلئے
عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سموگ (ماحولیاتی آلودگی ) ہمارے لئے
ایک بڑا مسئلہ بن رہی ہے جو بچوں اور بڑوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ایسے
لوگ جن کی گاڑیاں زیادہ دھواں چھوڑتی ہیں وہ ان کی ٹیوننگ کرائیں۔اس کے
علاوہ عوام کوڑا کرکٹ اور ٹائروں کو آگ لگانے سے گریز کرے۔ایسے کاشتکار جو
فصلوں کی باقیات مثلا دھان کے مڈھوں کو آگ لگاتے ہیں وہ اس عمل سے گریز
کریں۔یہ عمل ایک قابل سزا جرم ہے۔اپنے ماحول کو اپنے بچوں کے مستقبل کی
خاطر بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں.