Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 19, 2021 08:43 pm views : 247

Islamabad - Saifullah Paracha, the oldest Pakistani detainee at Guantanamo Bay, will soon be in Pakistan
  • Urdu

گوانتاناموبے کے سب سے پرانے پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔

حکومت نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے کے سب سے پرانے پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔
صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا، کشمیریوں کو شہید کرکے ان کے جسد خاکی بھی نہیں دیے جاتے، شہداء کے جنازے بھی پڑھنے نہیں دیے جاتے، جب کشمیر میں یہ سب کچھ ہورہا تھا اس وقت ہماری پارلیمنٹ میں کلبھوشن کے حوالے سے قانون سازی ہورہی تھی، گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو بے گناہ قرار دیا گیا لیکن اب تک رہا نہیں کیا گیا۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ گوانتاناموبے سے لوگ رہا ہو رہے ہیں، سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔
سیف اللہ پراچہ سے متعلق وزارت خارجہ نے تحریری جواب سینیٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے اطلاع دی ہے کہ گوانتانامو بے کے حراستی مرکز میں سیف اللہ پراچہ کی قید کی مدت پوری ہو گئی ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک رابطے میں ہیں، سیف اللہ پراچہ کی پاکستان حوالگی کے سلسلے میں ضروری رسمی کارروائی مکمل کر رہے ہیں۔
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سیف اللہ پراچہ کو امریکی عدالت نے رہا کیا، کیا پاکستانی حکومت امریکہ سے سیف اللہ پراچہ کے لیے compensation (زر تلافی) مانگ رہی ہے ؟ اس سے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر بہتر ہو جائیں گے؟۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved