Nov 20, 2021 07:38 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Islamabad- The bill related to kulbhushan Yadav is a way to implement
کلبھوشن سے متعلق بل سزا پر عمل درآمد کا راستہ ہے کلبھوشن کو نکالنے کا راستہ نہیں،شہزاد اکبر
وزیر
اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کلبھوشن
سے متعلق بل سزا پر عمل درآمد کا راستہ ہے کلبھوشن کو نکالنے کا راستہ
نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں
مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر کارروائی ہونے جارہی ہے،
ایف آئی اے نے ریکارڈ مانگا تو نیب نے تحفظات کا اظہار کیا، وزارت قانون نے
رائے دی کہ نیب سے تحقیقات ہو سکتی ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا نوازشریف کی
حوالگی کے لیے یو کے کو درخواست دینا 10 سال تک ٹرک کی بتی کے پیچھے لگنے
جیسا تھا، نوازشریف کو برطانوی قوانین کے تحت بے دخل کرانے کے لیے تین خطوط
لکھے، برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بتایا نواز شریف کے وزٹ ویزا میں توسیع
نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کلبھوشن کے معاملے پر کہا کہ اس معاملے میں
عالمی عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ماننا چاہیے تھا، اب مان لیا تو فیصلے پر
عمل کرنا ہوگا، کلبھوشن سے متعلق بل سزا پر عمل درآمد کا راستہ ہے،
کلبھوشن کو نکالنے کا راستہ نہیں، کلبھوشن سے متعلق بل ناکام ہوتا تو بھارت
فوری طور پر دوبارہ عالمی عدالت انصاف چلا جاتا اور نکتہ اٹھا سکتا تھا کہ
پاکستان میں کلبھوشن کے پاس اپیل کا راستہ نہیں۔