Nov 20, 2021 07:32 pm
views : 234
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan records 319 new COVID-19 cases , 7 Deaths
کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق
کورونا
وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 655
ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559
ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے
مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ
42 ہزار 353، سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79
ہزار 473، بلوچستان میں 33 ہزار 432، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 406، اسلام
آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 447 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 530 کیسز رپورٹ
ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 16 لاکھ 4 ہزار 940 افراد کے ٹیسٹ کئے
گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 200 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12
لاکھ 30 ہزار 425 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 77 مریضوں کی حالت
تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جس
کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی۔ پنجاب میں 12
ہزار 994، سندھ میں 7 ہزار 611، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 814، اسلام آباد
میں 951، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741
مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔