Nov 20, 2021 07:48 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Lahore- 'No one dares interfere with my work': CJP Gulzar rubbishes allegation of judiciary being under pressure
غلط باتیں نہ پھیلائیں، کسی ادارے کا دباؤ نہیں لیا: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد
چیف
جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ میں نے کسی ادارے کا دباؤ
نہیں لیا، یہ کہنا غلط ہے کہ عدالت آزاد نہیں، دباؤ میں کام کر رہے ہیں،
لوگوں میں غلط باتیں نہ پھیلائیں۔
لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز محنت کے
ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز بھی محنت کے ساتھ لوگوں کو انصاف فراہم کر رہے ہیں، کسی کے کہنے پر کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ کسی نے میرے کام میں مداخلت نہیں کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیئے۔
ان
کا کہنا ہے کہ کسی نے ڈکٹیشن نہیں دی، بتائیں کس کی ڈکٹیشن پر کون سا
فیصلہ ہوا ہے؟ لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کریں، غلط باتیں نہ پھیلائیں۔
چیف
جسٹس نے کہا کہ اداروں پر لوگوں کا بھروسہ نہ اٹھوائیں، ہمیں روکنے کی آج
تک کسی کی ہمت نہیں ہوئی، ہر فیصلہ کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
چیف جسٹس
گلزار احمد نے یہ بھی کہا کہ لوگ فیصلوں کو صحیح اور غلط کہتے ہیں، یہ سب
کی اپنی اپنی رائے ہے، ہر ایک کو اپنی رائے کا اختیار ہے۔