Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 22, 2021 04:04 pm views : 234

Islamabad - kulbhushan case: Pakistan thwarts Indian attempt
  • Urdu

کلبھوشن کیس، پاکستان نے بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسو کلبھوشن یادیو اور پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کی کارروائی میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں،جو گزشتہ 20 مئی کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں اس کیس کے قانونی ضابطے پورے کر رہی ہے۔
کلبھوشن یادیو اور بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے عدالتی کارروائی میں شامل نہ ہونے کے نتیجے میں مذکورہ کیس کا التوا ختم کرنے کیلئے حکومت نے حال ہی میں پارلیمان سے ایکٹ منظور کرایا،جس میں یہ اضافہ کیا گیا کہ کسی تعطل کی صورت میں سیکریٹری وزارت قانون و انصاف کسی مناسب معاملے میں عدالت میں نظرثانی کے لیے درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
اس کیس سے متعلقہ آرڈیننس میں یہ سطر موجود نہیں تھی جسے اب ایک ایکٹ کے ذریعے شامل کر دیا گیا ہے، نئے قانون میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے دائر یا زیر التوا کسی بھی درخواست کو اس دفعہ کے تحت دائر کی گئی پٹیشن کے طور پر سنا جائے گا۔
سینئر وکلا کا خیال ہے کہ نئے قانون کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا کیس کو ازسرنو سنا جا سکے گاجو بھارتی جاسوس اور بھارتی ہائی کمیشن دونوں کی جانب سے عدالتی کارروائی میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار تھا۔
ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ حکومت خود وکیل نامزد کرنے کے بجائے کلبھوشن کی جانب سے جلد ہی وکیل کی تقرری کے لیے ہائی کورٹ سے درخواست کر سکتی ہے۔


Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved