Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 22, 2021 06:49 pm views : 227

Islamabad - Loan agreement reached between Pakistan and IMF
  • Urdu

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پاگیا

عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارنیسٹو رامیرزو ریگو کی قیادت میں IMF کے توسیعی فنڈ سہولت کے تعاون سے 4 اکتوبر سے 18 نومبر کے درمیان آئی ایم ایف 2021 کے آرٹیکل نمبر 4 برائے مشاورت اور حکام کے چھٹے اصلاحاتی جائزہ پروگرام کے تحت ورچوئل مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق توسیعی فنڈ سہولت کے تحت چھٹے جائزہ کو مکمل کرنے کے لیے پالیسی اور اصلاحات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم پیشگی اقدامات کے نفاذ خاص طور پر مالیاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات  کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے اس معاہدہ کی منظوری دی جائے گی۔
معاہدے کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا قرضہ جاری کرے گا جس کے بعد  آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم کی مجموعی مالیت 3 ارب20 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہوجائے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جون تک  کارکردگی کے اہداف بڑے مارجن سے حاصل کرلیے ہیں جب کہ عالمی مالیاتی ادارے نے فیٹف پلان پر عمل درآمد، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved