پاکستان: 1 دن میں 8 ہزار 10 کورونا مریض شفایاب
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 315 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 8 ہزار 10 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 89 فیصد پر آ گئی۔
پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 668 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 510 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 862 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 26 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 38 ہزار 980 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 332 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 637 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔