نوازاینڈ کمپنی جعلی ویڈیوزاورلیکس سےباہرآکرالزامات کا جواب دے،فواد چوہدری
وفاقی
وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازاینڈ کمپنی
جعلی ویڈیوز،لیکس اورگیمزسے باہرآکرالزامات کا جواب میرٹ پردے۔
فواد
چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈرامے مکمل طورپرفلاپ ہوچکے ہیں۔جیل نہیں
جانا توپیسے واپس کریں یہ مختصرحل ہے جس کوپیچیدہ بنا کرنکلنا چاہتے ہیں۔
نواز
اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب میرٹ
پر دے یہ ڈرامے مکمل فلاپ ہو چکے ہیں جیل نہیں جانا پیسے واپس کریں یہ
مختصر حل ہے جس کو پیچیدہ بنا کر نکلنا چاہتے ہیں
اس قبل فواد چوہدری نے
بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی ایوان
صدرمیں مزاحیہ فلم کے سین کی شوٹنگ ہوئی۔ایوارڈ لیتے وقت ابھی نندن کے دماغ
میں چل رہا تھا مجھے کہاں لے جارہے ہومیں نے کیا کیا۔