Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 23, 2021 04:20 pm views : 243

Karachi - A case has been registered against PTI leader Laila Parveen and her brother.
  • Urdu

پی ٹی آئی کی رہنما لیلی پروین اوران کے بھائی پرتشدد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعیہ مقدمہ نے سابق شوہر سمیت نصف درجن سے زائد نامزد و دیگر نامعلوم صورت شناس کو نامزد کرایا ہے۔
گزشتہ روزملیرکورٹ میں لیلی پروین کے سابق شوہرکےساتھی وکلا نے لیلی پروین اوران کے بھائی کوتشدد کانشانہ بنایا تھا۔
پولیس کوبیان میں مدعی لیلی پروین کا کہنا تھا کہ 5سال قبل علی حسنین سے شادی ہوئی تھی اوررواں سال 11جون کوطلاق ہوگئی۔ علی حسنین سے ایک بیٹا برہان ہے جس کی عمر ساڑھے تین سال ہے۔
میرے بھائی مشتاق اقبال خان سے میرے سابق شوہر نے 65 لاکھ روپے قرض لیا تھا اور قرض واپسی کی مد میں علی حسنین نے میرے بھائی مشتاق اقبال کو 65 لاکھ روپے کا چیک دیا جو باؤنس ہونے پر میرے بھائی نے علی حسنین کے خلاف سائٹ سپر ہائی صنعتی ایریا تھانے میں چیک باؤنس کا مقدمہ درج کرایا۔
لیلی پروین کا کہنا تھا کہ پولیس نے21نومبرکومیرے سابق شوہرکوگرفتارکیا۔22نومبرکوملیرکی عدالت میں پیشی پر میرے سابق شوہر کے کہنے پرسعید شہزاد اورنصراللہ وکیل نے پستول دکھاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اورمقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا۔
انکارکرنے پر سعید شہزاد ، نصراللہ ، اکبر ، محمد علی ، عاطف ، میر مختیار اور جنید سمیت دیگر 20 سے 25 نامعلوم صورت شناس نے  مجھے اور میرے بھائی مشتاق اقبال کو مارا پیٹا اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے رہے جس سے میری عزت مجروع ہوئی۔
لیلی پروین کا کہنا تھا کہ ملزمان کے تشدد سے نہ صرف اندرونی اوربیرونی چوٹیں آئیں بلکہ مارپیٹ کے دوران سونا کا جو زیورپہننا تھا وہ بھی گرگیا۔
لیلی پروین نے  ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved