پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 9 اموات اور 350 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار677 ہوگئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار38 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 350 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 7 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 860 تک پہنچ گئی ہے۔