پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اپنے منافع میں اضافے کے لیے آج ملک بھر میں ہڑتال کر رہی ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند کردیے ہیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی، لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کے مارجنز پر نظرِثانی کے حوالے سے ایک سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کی جا چکی ہے اور آئندہ اجلاس میں اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ان کے مارجن پر نظرثانی کے حوالے سے سمری ای سی سی میں پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے، اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایک شہری جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانتے ہیں۔
ایک شہری جاوید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا اسکا حل نکالنا پڑے گا ،حکرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے،اگر یہ عوام کے مدئلے حل نہیں کرسکتے تو واپس چلے جائیں۔
ایک اور شہری شہباز احمد اخلاق کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ ملکان عوام پر رحم کریں ،حکومت کی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی۔