Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 27, 2021 03:41 pm views : 284

Lahore: The most polluted, school closed for 3 days from today
  • Urdu

لاہور: آلودہ ترین، آج سے 3 روز تک اسکول بند

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور 303 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار پایا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 246 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 189 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، جبکہ کراچی 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں آج فیصل آباد 440 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
ملک کے آلودہ ترین شہروں کی اس فہرست میں لاہور دوسرے، رائے ونڈ 255 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، گوجرانوالہ 238 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے، ملتان 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
صوبۂ پنجاب کو فضائی آلودگی کی سنگین صورتِ حال کا سامنا ہے، آلودگی میں اضافے کے پیشِ نظر لاہور میں آج سے پیر تک سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
لاہور کی انتظامیہ نے بچوں کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے اسکولوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

Recent News

Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved