پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح کم ترین سطح پر، ایک دن میں 176 کیسز رپورٹ
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی
صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک
میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا
وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 718 ہوگئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ
24 گھنٹے میں 29 ہزار 530 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 176 افراد میں
کورونا مثبت نکلا ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.59 فیصد
رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے
923 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے
متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار 365 تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو
شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 75 ہزار248 ، پنجاب
میں 4 لاکھ 42 ہزار 950، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار928 اور
بلوچستان میں 33 ہزار479 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 626 ،
گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار547 کیسز سامنے
آچکے ہیں۔