پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں کمی کا سلسلہ جاری، 10 اموات اور 336 کیسز ریکارڈ
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی
صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک
میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد کورونا
وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار 777 ہوگئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ
24 گھنٹے میں 42ہزار944 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 336 افراد میں
کورونا مثبت نکلا ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.78 فیصد
رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے
862 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے
متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 161 تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو
شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار 830، پنجاب
میں 4 لاکھ 43 ہزار519، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 383 اور
بلوچستان میں 33 ہزار507 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 930، گلگت
بلتستان میں 10 ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار579 کیسز سامنے آچکے
ہیں۔