سانحہ سیالکوٹ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے: وزیر اعظم
میڈیا
رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک
نجی اسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ
پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کردی گئی ہے، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی
پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے
بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے
انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس
موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔
سری لنکن
شہری پریانتھا کمارا کو چار روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے
تشددکانشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی
سانحہ
سیالکوٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔
سانحہ
سیالکوٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں پنجاب اور وفاقی حکومتوں کے قانونی ماہرین اور اعلیٰ حکام شریک
ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا روزانہ
ٹرائل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، سیکیورٹی خدشات کے تحت ملزمان کے جیل
ٹرائل کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملزمان
کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر مثالی سزائیں ملنی چاہیئں، پراسیکیوشن شواہد
جمع کر کے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائے، ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی
بنائی جائے۔